کشمیر اسمبلی میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کیخلاف اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ اپوزیشن ارکان نے گائے کے گوشت پر پابندی کیخلاف پوسٹر لہرادیے اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جس سے اسمبلی کی کارروائی معطل ہوگئی۔
style="text-align: right;">واضح رہے کہ بی جے پی کی ہندوانتہا پسند حکومت نے کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی لگارکھی ہے جس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں بی جے پی کے دہشتگردوں کا مسلمانوں پر تشدد بھی بڑھتاجارہاہے۔ دوروز قبل بھی بی جے پی کے دہشتگردوں نے اتر پردیش میں ایک مسلمان کو گائے کا گوشت کھانے کاالزام لگاتے ہوئے شدید تشدد کرکے شہید کردیا تھا جس پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔